the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی


چیف منسٹرسنتونا ہریش اسکیم ایک منفرد بے مثال اسکیمہے۔ اس کا مقصد سڑک حادثے میں زحمی کو فوری ابدتائی طبی امداد مہیا کرانا ہے۔ وزیر اعلی سدارامیا نے یہ بات ودھان سودھا کے بنکویٹ ہال میں اس اسکیم کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ ایک سڑک حادثہ میں مردہ نوجوان ہریش کا جسم دو ٹکڑے ہوگیا تھا‘اس کے باوجود اس نوجوان نے انتقال سے پہلے اعضا ء کے عطیہ کی خواہش ظاہرہ کرکے ایک مثال پیش کی ۔اسی لئے اس اسکیم کو اس سے موسوم کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم سنورنہ آروگیہ سرکشا ٹرسٹ اور محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے مشترکہ سرپرستی میں شروع کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک کرو کی آبادی والے بنگلور شہر میں گاڑیوں کی تعداد اب60لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔یہ تعداد ہر دن بڑھتی ہی جارہی ہیں اور ٹریفک انتظامیہ پولے کیلئے چیلنج ثابت ہورہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سک حاداثات میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے



حادثے کے وقت موجود عام لوگوں کو بھی پولیس سے تعاون کرنا ہوگا۔سڑک حادثہ میں زخمی کو فوری طورپر ابتدائی طبی امداد ملنا ضروری ہوتا ہے۔فوری طورپر طبی امداد ملے تو بہت کی جان بچائی جاسکتی ہے‘لیکن لوگ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے سے کتراتے ہیں اور اکثر علاج میں دیر کا نتیجہ موت کے طورپر سامنے آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ وجوہات سے ڈرتے ہیں بھلا کیس درج ہونے کے بعد انھیں عدالتوں کے چکر لگانے کا خوف اور دوسرا یہ کہ علاج کا خرچ دینا پڑے گا۔ ان دونوں مسائل کو ذہن میں رکھ کر ہی اس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے شخص کی فرسٹ ایڈ کیلئے100سے25ہزار روپیے تک کا خرچ برداشت حکومت کرے گی۔ اس منصوبہ کی مجموعی معلومات ٹیلی فون نمبر104اور108ہیلپ پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔تمام اضلاع اور تحصیل مستقر کے بنیادی طبی مراکز اور نجی اسپتالوں میں ایسی طبی سہولت حاصل ہوگی۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.